ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 16 سو روپے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 6 سو روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ریکارڈ کی جارہی ہےجبکہ 10 گرام کے 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 93 ہزار 16 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 2390 ریکارڈ کی جارہی ہے۔