لاہور کی سیشن کورٹ نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کرلی
ایڈیشنل سیشن جج لاہور عبدالغفار نے پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کی عبوری ضمانت کنفرم کردی،عدالت نے دو صفحات پرمشتمل تحریری حکم میں لکھا ہے کہ لاہور میں ٹریفک اکثر جام رہتی ہے۔
درخواست گزارپرٹریفک جام کرکےنیوزکانفرنس کرنےکا الزام درست نہیں،لاہورمیں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے،اس مقدمےمیں عدالت شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کنفرم کرچکی ہے۔
خیال رہےکہ فواد چوہدری کیخلاف سٹرک بلاک کرکےنیوزکانفرنس کرنے اور انتشارانگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے، تھانہ ریس کورس پولیس نےمقدمہ درج کررکھا ہے۔