موجودہ مالی سال 9 ماہ میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ، گزشتہ سال کی نسبت مارچ میں صنعتی پیداوار میں 2.04 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ فروری 2024 کے مقابلے کارکردگی میں منفی 9.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.10 فیصد کمی ہوئی ،مارچ میں ملبوسات، لیدرمصنوعات، لکڑی، کیمیکلز، کھاد، ربڑ مصنوعات، مشینری اور فٹبال کی پیداوار بڑھ گئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں خوراک، ادویات، فرنیچر کی پیداوار میں کمی آئی، مالی سال کےپہلے 9 ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار میں 37.41 فیصد کمی آئی اور الیکٹریکل سامان 7.47 فیصد، کمپیوٹر الیکٹرانکس کی پیداوار میں 16 فیصد کمی ہوئی ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ تمباکو کی پیداوار 33.59 فیصد تک گر گئی، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل کی پیداوارمیں 8.27 فیصد کمی ہوئی ،9 ماہ میں مشروبات کی پیداوار میں 3.43 فیصد کمی آئی، اس دوران لوہے، سٹیل کی پیداوار میں 2.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔