اسلامی نظریاتی کونسل نےصدرمملکت کے سزا معافی کےاختیارکی قرآن و سنت کے منافی قرار دیتے ہوئے مخالفت کر دی۔
چیئرمین کونسل قبلہ ایاز نےغیررسمی گفتگو میں کہا کہ صدر کا یہ اختیار قرآن و سنت کے منافی ہے ، صدر مملکت کو قتل سمیت مختلف جرائم کی سزائیں معاف کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہئے ۔
قبلہ ایاز نے کہا کہ شریعت کے خلاف قوانین کے حوالے سے وزارت قانون سے رابطے میں ہیں ۔ اسلامی نظریاتی کونسل نےدوسری شادی سمیت عائلی قوانین کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی ہیں ۔