تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 23 پیسے کا ہو گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 5پیسے جبکہ انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں2 پیسے کی معمولی کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر278 روپے 18پیسے پر بند ہوا۔