چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے اپوزیشن نے شیر افضل مروت اور صحبزادہ حامد رضا خان کے ناموں پر یو ٹرن لے لیا ہے اور اب شیخ وقاص اکرم کو باضابطہ طور پر نامزد کردیا گیا، اس سے متعلق سربراہ سنی اتحاد کونسل نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر آگا کردیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی نامزدگی سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کمیٹی کی منظوری سے کی،چئیرمین پی اے سی کے لئے سب سے پہلے سنی اتحاد کونسل نے شیر افضل مروت کو نامزد کیا، اعتراض اٹھنے پر شیر افضل کا نام واپس لے کر صاحبزادہ حامد رضا کو چئیرمین پی اے سی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مبینہ طور پرحکومت کی جانب تحفظات پر شیخ وقاص اکرم کا نام سامنے لایا گیا ۔ چئیرمین پی اے سی کی تقرری کا حتمی فیصلہ اب اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے ۔