بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے نجم الحسن کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ تسکین احمد کو نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
تسکین احمد کو انجری کے باوجود ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، تسکین زمبابوے کے خلاف حالیہ سیریز کے دوران سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے اور اگلے ماہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل فٹ ہونے کے لیے زیر علاج ہیں۔
تسکین 12 مئی کو زمبابوے کے خلاف پانچویں ٹی 20 سے قبل انجری کا شکار ہوئے تھے اور اس کے نتیجے میں وہ میچ نہیں کھیل سکے تھے، انہیں چار میچوں میں آٹھ وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
بنگلا دیش کے چیف سلیکٹر غازی اشرف نے کہا کہ بی سی بی کی میڈیکل ٹیم ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تسکین کی صحت یابی کے لیے پراعتماد ہے۔
لٹن داس کو بھی اس سال وائٹ بال کرکٹ میں خراب فارم کے باوجود ٹیم میں جگہ ملی ہے۔
بنگلا دیشی سکواڈ :
نجم الحسین شانتو (کپتان)، تسکین احمد (نائب کپتان)، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزید حسن، شکیب الحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ، جیکر علی، تنویر اسلام، مہدی حسن، ارشاد حسین، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام اور تنظیم حسن۔