اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بابر ستار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت سے متعلق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کو ایک اور خط لکھ دیا۔
جسٹس بابر ستار نے خط میں لکھا کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے یہ پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، مجھے پیغام دیا گیا سرویلئنس کے طریقہ کار کی سکروٹنی کرنے سے پیچھے ہٹ جاؤ تاہم میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی۔
جسٹس بابر ستار کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ، بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کادھمکی آمیز حربہ معلوم ہوتا ہے۔
خط کے متن کے مطابق آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں کو عدالت نے نوٹس کئے، متعلقہ وزارتیں ، ریگولیٹری باڈیز ، آئی بی، ایف آئی اے کو نوٹس کئے ، عدالت نے ریگولیٹری باڈیز پی ٹی اے، پیمرا کو بھی نوٹس کئے تھے۔