ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن جاری ہے۔
آٹا، چینی، کھاد اورتیل جیسی اہم اشیاء کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عوام کی سلامتی اورمستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔
18 اپریل تا 5 مئی کےدوران ملک بھر سے 9.66 میٹرک ٹن چینی، 74 سگریٹ کے سٹاکس، 112 کپڑے کے تھان اور 0.084 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔
متعلقہ اداروں نے ملتان سے 30، پشاور سے 140، کوئٹہ سے 74 اور کراچی سے 935 سگریٹ کے سٹاکس برآمد کیے
ملتان سے 120 ،کراچی سے 336 ،پشاور سے 44 اورکوئٹہ سے 112 کپڑے کے تھان برآمد ہوئے،ملتان سے 0.022 ،کراچی سے 0.039 اورکوئٹہ سے 0.023 ملی لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔
یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3036 میٹرک ٹن کھاد، 262 میٹرک ٹن آٹا، 34060 میٹرک ٹن چینی، 232420 سگریٹ کے سٹاکس، 245811 کپڑے کے تھان اور 5.857 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے
متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں