مسابقتی کمیشن نے رنگ گورا کرنے والی کریموں سے دیگر بیوٹی پراڈکٹس بنانے والی کمپنیوں کی دھوکہ دہی کا نوٹس لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے بیوٹی پراڈکٹس بنانے والی 12 کمپنیوں کو گمراہ کن تشہیر پر نوٹس جاری کر دیاہے ، کمپنیاں بادی النظر میں گرین واشنگ میں مصروف تھیں،12 مصنوعات کی قدرتی،نامیاتی، پائیدار، خالص، کیمیکل فری کے نام سے تشہیر کی جارہی تھی ، کمپنیوں کے پاس گمراہ کن دعووں کی حمایت میں کوئی سائنسی ثبوت نہیں، غیر مصدقہ مارکیٹنگ کے دعوے صارفین کو گمراہ کرتے ہیں۔