نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ پر سخت نوٹس لے لیا۔
نیپرا حکام کے مطابق صارفین نے غلط میٹر ریڈنگ کرنے پر کثیر تعداد میں درخواستیں جمع کرائی تھیں ۔
صارفین کی جانب سے شکایات کی گئیں کہ ڈسکوز کی جانب سے بھیجے جانے والے بلوں پر میٹر ریڈنگ کی تصاویر صاف نہیں ہوتیں اور تاریخ کا اندراج بھی غلط ہوتا ہے۔
اتھارٹی نے صارفین کی شکایات پر ڈسکوز کے سی ای اوز کو 12 ستمبرکو طلب کرلیا ہے۔