حکومت پاکستان اورسیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن جاری ہے۔
پاکستان کو نشےکی لعنت سے نجات دلوانے کیلئےحکومت پاکستان اورعسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا۔
آپریشن کےدوران متعلقہ اداروں نےملک بھرسے 1028904 کلو منشیات ضبط کیں اور 1352 منشیات فروشوں کوگرفتارکیا، 28 اپریل تا 5 مئی کےدوران بلوچستان سے 2799 کلومنشیات برآمدہوئیں جن میں 2194 کلو ہشیش، 14 کلو ہیروئن، 7 کلو افیون، 3کلو میتھ اور 581 دیگرمنشیات شامل ہیں
خیبر پختونخوا سے 20 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 10 کلو ہشیش اور 10کلو دیگر منشیات شامل ہیں
گلگت بلتستان سے 17 کلو منشیات ضبط کی گئیں جن میں 13 کلو ہشیش، 2 کلو افیون اور دیگر شامل ہیں،پنجاب سے37 کلو منشیات ضبط ہوئیں جن میں 28 کلو ہشیش، 7کلو افیون اور دیگرشامل ہیں
متعلقہ اداروں نےسندھ سے 245 کلو منشیات ضبط کیں جن میں 226 کلو میتھ اور 19 کلو ہشیش شامل ہیں،ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں