نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا ہےجس میں کابینہ کمیٹی نے نجکاری پروگرام کے لیے 24اداروں کی اصولی منظوری دےدی۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزارت نجکاری کی طرف سے مرحلہ وار نجکاری پروگرام 29-2024 پیش کیا گیا، کابینہ کمیٹی نے نجکاری پروگرام کے لیے 24 اداروں کی اصولی منظوری دےدی ۔
متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مشاورت سے ہر ادارے کی مرحلہ وار نجکاری کی ہدایت کی گئی ہے ۔تمام وزارتوں،ڈویژنزکواسٹریٹجک اورضروری اداروں کےمعاملات جلدازجلد متعلقہ فورم پراٹھانےکی بھی ہدایات جاری کی گئیں ۔ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اگلی میٹنگ میں ایک جامع مرحلہ وار نجکاری پروگرام کو حتمی شکل دی جائے جبکہ دیگر40 اسٹریٹجک یا ضروری نوعیت کےاداروں کو کابینہ کمیٹی برائےحکومتی ملکیتی اداروں میں پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔