افواج پاکستان اور شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے طلباء اور اساتذہ کی جی ایچ کیو یادگار شہداء آمد، طلباء اوراساتذہ نے یادگارشہداء پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق شرکاء نے شمعیں روشن کرکے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ، شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ؛
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،اس دن کو رونما ہونے والے تمام واقعات کی ہم مذمت کرتے ہیں،ہم پاکستان اور پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں،،ہم اپنے شہداء کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے،ہم شہداء اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں،ہم اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے۔