قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے انہیں آئرلینڈ روانہ ہونے کے لئے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔
محمد عامر کو کلئیرنس دئیے جانے کے بعد ویزہ کی منظوری دی گئی۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ ملنے میں تاخیر پر احتجاج بھی کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو آج رات دستیاب فلائٹ سے آئرلینڈ روانہ کیا جائے گا۔