وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن ہے۔ سیاستدانوں کو ہر صورت ملکی وقار کا خیال رکھناچاہیے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک کی عزت سب پرمقدم ہے، ملکی تنصیبات سب کیلئے ریڈلائن ہیں۔ لائن کر اس ہونے پرریاست کواپنی رٹ دکھانی چاہیے۔
قبل ازیں آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کر دیا ۔
عبدالعلیم خان نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے کہا کہ میرے دل میں پاک فوج کا بہت احترام ہے، شہداء نے ہمارے لئے بے دریغ قربانیاں دیں، ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں، جواس وقت پاکستان کا وجود ہے وہ ایک مضبوط اور طاقتور فوج ہی کی بدولت ہے۔