سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پرمختلف سیاست دانوں اور عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ،9 مئی کو پاکستان کے اندر ایک سیاہ دن تھا۔
ایم این اےراجہ خرم نے کہا لوگوں نےملک پرحملہ کیا اورپرامن احتجاج کے حق کو ختم کیا،شر پسند عناصر نےشہداء کی یادگاروں کو تباہ کیا اوربانی پاکستان کےگھر کو جلا ڈالا۔
ایم این اےاسامہ سرور نےکہاملک میں انتشارکی سیاست کرنےوالوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے،گزشتہ سال 9 مئی کاجو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی افسوسناک تھا، اس واقعےکی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں اورملوث افراد کو سخت سےسخت سزا ملنی چاہیے۔
جنرل سیکرٹری پریس کلب راولپنڈی شکیلہ جلیل نے کہا پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے اورہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں
سی ای او سنٹورس مال یاسر الیاس نے کہا اس سرزمین کی مٹی سے شہیدوں کے لہو کی خوشبو آتی ہے،تمام سیاست دانوں کو اپنے ذاتی مفاد سے ہٹ کر اس ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے۔9 مئی کو ہمارے ملک کےکل سرمائے کو نشانہ بنایا گیا،جو ملک کے اداروں کو نشانہ بناتے ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے
تاجر اتحاد تنظیم انجم ضیا نے کہا 9 مئی کو انتشاریوں نے اس ملک میں تباہی اور بربادی کی تھی،جنہوں نے حملہ کیا اور جنہوں نے حملہ کروایا یہ لوگ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔