قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ تاحال موصول نہ ہوسکا جس کے باعث آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد عامر آئرلینڈ کے ویزے سے متعلق مسلسل پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد عامر کو آئرلینڈ سیریز میں بوجہ سفر اور ویزے میں تاخیر کے باعث آرام بھی کروایا جاسکتا ہے اور وہ انگلینڈ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہونگے۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق محمد عامر کے ڈاکیومنٹس کی چھان بین چل رہی ہے ، فاسٹ باؤلر نے انگلینڈ سے آئرلینڈ کا 2018 میں ویزہ اپلائی کیا تھا اور حاصل کیا تھا اور اس مرتبہ سفارت خانہ سارا ریکارڈ دوبارہ چیک کررہا ہے، آج ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے ،ابھی چھ گھنٹے باقی ہیں۔
اگر ویزہ جاری ہوتا ہے تو محمد عامر دستیاب فلائٹ سے براستہ دبئی ڈبلن روانہ ہونگے۔