گندم بحران پر جماعت اسلامی نے ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔
لیاقت بلوچ کی زیر صدارت لائحہ عمل کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لیاقت بلوچ کے مطابق جماعت اسلامی اورکسان بورڈ کے کارکنان دھرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان جلد دھرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ پنجاب میں گندم خریداری نہ ہونے پر کسانوں کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ 2 مئی کو پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کریں گے، ذخائر کی موجودگی اور ڈالر کی عدم دستیبابی کے باوجود ایک ارب ڈالر گندم درآمد سکینڈل کی عدالتی کمیشن کے ذریعے انکوائری کی جائے۔