تبادلہ مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 9 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 3 پیسے پر آ گئی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 12 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 9 پیسے پرآگیا۔ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان ہے، 100 انڈیکس میں220پوائنٹس اضافے سے 72ہزار981 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔