اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنےوالی خاتون کو ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
اے این ایف نےخفیہ اطلاع پر خاتون کو تعلیمی ادارے کے گیٹ سےگرفتارکیا،ملزمہ کا ساتھی اسی تعلیمی ادارے کی کینٹین میں ملازمت کرتا ہے،ملزمان نے یونیورسٹی کے طلباءکومنشیات فروخت کرنےکا اعتراف کیا ہے،گرفتار ملزم کےکمرے سے چرس، افیون اورآئس کے مزید ٹوکن برآمد ہوئے۔
ترجمان اے این ایف کےمطابق ملزمہ پشاور سےمنشیات اسمگل کر کے ملزم تک پہچاتی تھی۔گرفتار ملزمہ کا تعلق نوشہرہ اور ملزم مانسہرہ کا رہنے والا ہے۔