نئی گندم مارکیٹ میں آتے ہی آٹے کی قیمت بھی نیچے آنے لگی۔ بیس کلو آٹے کی قیمت میں آٹھ سو روپے تک کمی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے تک کی کمی کے بعد دو ہزار روپے تک میں فروخت ہونے لگے، میدے کے پچاس کلو بوری کی قیمت میں 1500 روپے تک کمی آئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے آٹا 150 تھا اب 100 روپے ہے اس کی قیمت کو آئندہ سیزن تک فکس کریں ، گھی کی قیمت بھی کم از کم 100 روپے کم کریں۔
دوسری جانب شہر میں چکی کا آٹا بھی 160 روپے سے کم ہو کر 100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت بہت کم ہوگئی ہے، 2 ہزار 800 میں من مل رہی ہے جس سے آٹے کی قیمت کم ہوئی ہے، غریب آدمی کو تو اس سے فائدہ مل رہا ہے۔