وزارت داخلہ نے لاہور اور کراچی کے شہریوں کیلئے بڑا تحفہ دیتے ہوئے پاسپورت آفس ہفتے کے سات دن 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون لاہور جبکہ کراچی عوامی مرکز پاسپورٹس آفس 7 دن 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔
دوسری جانب حکومت نے پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک پر فیس میں بھاری اضافہ بھی کر دیاہے ، 36 صفحات کے5سالہ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12ہزار 500 روپے، 36 صفحات کے10سالہ پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 200 روپے، 72صفحات کے5سالہ پاسپورٹ کی فیس18ہزار500روپے ، 72صفحات کے10سالہ مدت کی فیس 25 ہزار 200 روپے ، 100صفحات کےپاسپورٹ کی10سالہ مدت کی فاسٹ ٹریک فیس32ہزارروپے مقرر کر دی گئی ہے ۔