ملک بھر میں معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 69 ہزار بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 91 بلین روپے وصول کرلیے گئے۔ اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.13 بلین وصول کیے۔
پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.272 بلین وصول ہوئے، ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 21 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔