برطانوی پولیس نے شواہد نہ ملنے پر سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر پر حملے کی تحقیقات بند کردیں۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر کی جانب سے خود پر لندن میں میبنہ تیزاب حملے کا ڈرامہ بھی ایک فالس فلیگ آپریشن ثابت ہوگیا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق تیزاب سے جھلسنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے آئی ایس آئی اور پاکستانی حکومت پر بے بنیادالزامات عائد کیے تھے تاہم شہزاد اکبر کے بتائے وقت میں گھر کی جانب جانے والے شخص کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔ برطانوی پولیس کو فوٹیج میں کوئی مشتبہ شخص نظرنہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق شہزاد اکبرکی رہائشگاہ کے چاروں اطراف کیمرے موجود ہیں، پولیس نے 6 ماہ تک شہزاد اکبر پر حملے کے حوالے سے تحقیقات کیں تاہم شواہد نہ ملنے پر برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر پر حملے کی تحقیقات بند کردیں۔
برطانوی پولیس ذرائع کے مطابق محض شک اور ذاتی گواہی کی بنیاد پر شہزاد اکبر حکومت پاکستان کے خلاف برطانیہ میں کارروائی نہیں کرسکتے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق تیزاب ہوتا تو چہرہ بھی جھلس سکتا تھا۔