بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے پاکستان میں 2025 میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر کا کہناتھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ابھی بھی کافی وقت ہے اور اس حوالے سے جو بھارتی حکومت کہے گی وہی کریں گے ، ٹیم بھیجنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی اجازت سے ہی کرتے ہیں ۔
یاد رہے کہ یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہونے جارہاہے جس سے قبل پاکستان انگلینڈ اور آئرلینڈ کیخلاف سیریز بھی کھیلے گا تاہم تمام ٹیمیں اپنی بھر طریقے سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مشغول ہیں ۔