صدر آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے سردار سلیم حیدر خان کو بطور گورنر پنجاب تعینات کرنے ، فیصل کریم کنڈی کو بطور گورنر خیبر پختونخواہ تعینات کرنے اور جعفر خان مندو خیل کو بطور گورنر بلوچستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔صدر مملکت نے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی۔