وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے نائیجیرین ہم منصب باکاری یاؤ سنگرے سے ملاقات کی۔ دونوں وزرا نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرا کی ملاقات بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی میدان میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
فریقین نے او آئی سی کے فریم ورک کے اندر رابطہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ او آئی سی کے لیے اجتماعی مفاد کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے نائیجیریا کے پاکستان کی حمایت اور جموں و کشمیر تنازعہ پر اس کے اصولی موقف کو سراہا۔