پیپلز پارٹی نے سینئیر رہنما سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔
گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے۔ سردار سلیم حیدر خان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں۔ سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں۔ وہ دوہزار آٹھ میں اٹک سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔