وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں ، مہنگائی کی شرح 39 فیصد سے پہلے 20 فیصد اور اب 17 فیصد پر آگئی ہے،16 ماہ میں جو محنت کی نگران حکومت نے اسے جاری رکھا یہ اسی کے ثمرات ہیں،مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے،معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو ریلیف ملے گا،پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آئی ہیں،صوبائی حکومتیں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں،سرتوڑ کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔