مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ملاقات کی ہے جس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شافع حسین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں سیاسی رہنماؤں نے الیکشن کے بروقت انعقاد پر زور دیا۔
اعجاز الحق نے ملاقات کے بعد چوہدری شافع حسین کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کے لیے یکساں ہونی چائیے اور تمام لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چائیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ اعجاز الحق اور چوہدری شجاعت کا کوئی نیا تعلق نہیں پرانا تعلق نہیں، تمام پارٹیز اور اسٹیک ہولڈرز کو مل کر مہنگائی کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے، آئی ایم ایف کے قرضے کو کم کرنے کے لئے نجکاری کو تیز کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ اور مسلم لیگ ضیاء الیکشن میں مل کر بیٹھیں گے، آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل چوہدری شجاعت کی سربراہی میں بنائیں گے، جن لوگوں نے جو غلطیاں کیں وہ قوم سے معافی مانگیں۔






















