قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر میڈیکل اور سپورٹس سائنسز نے استعفیٰ بورڈ کو بھجوا دیاہے ، پی سی بی کے میڈیکل پینل پر کھلاڑیوں کی انجریز کے حوالے سے غیر ذمہ داری کا الزام تھا ،چئیرمین محسن نقوی نے تحقیقات کے لئے آزاد میڈیکل پینل تشکیل دیا تھا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ملتان سلطانز کے کھلاڑی احسان اللہ کی انجری کا معاملہ سامنے آیا جس میں علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل پر غلط تشخص کا لزام عائد کیا ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے معاملہ سامنے آنے کے بعد تحقیقات کیلئے آزاد میڈیکل پینل تشکیل دیا تھا ۔ احسان اللہ آج کل علاج کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں ۔