الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) کے سیکرٹری ڈاکٹر آصف حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
جمعرات کے روز سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹرآصف حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب عمر حمید خان کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ عمر حمید خان نے 5 جنوری کو خرابی صحت پر استعفیٰ دے دیا تھا۔
ڈاکٹر آصف حسین نے بھی خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔