ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق مشیرداخلہ شہزاد اکبر کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے تردید کر دی۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کچھ عناصر برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف باتیں کرتے ہیں ۔ پاکستان اپنی حدود سے باہر اس طرح کی کارروائیاں نہیں کرتا۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جرمن سفیر کے ساتھ طالبعلم کی تلخ کلامی کا واقعہ بھی افسوسناک قرار دیا، کہا جرمن سفیر کیساتھ طالبعلم کی تلخ کلامی کا واقعہ افسوسناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے کشمیریوں پرمظالم، جائیدادوں پر قبضہ ناقابل قبول ہے، بھارت کی کشمیری عوام کو دبانے کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئیں مستقبل میں بھی ہوں گی۔ پاکستان سلامتی کونسل قراردادوں کیمطابق مسلئہ کشمیر کے منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا۔