ڈیرہ غازی خان اور پشاور میں مختلف دہشت گرد حملوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جھنگی چیک پوسٹ پردہشت گرد حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں تھانہ مچنی گیٹ پر شرپسند عناصر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، ایس پی ورسک جواد اسحاق کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تونسہ جھنگی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،
مریم نواز نے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس کوخراج تحسین پیش کیا، کہا دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔