آئی سی سی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، کپتان کین ولیمسن پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز آئندہ ماہ بھارت میں ہورہا ہے، ایونٹ کا پہلا میچ نیوزی لیڈ اور انگلینڈ کیخلاف کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل کیوی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، کپتان کین ولیمسن ایونٹ کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے، وہ وی ہیب کے باعث انگلینڈ کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
رپورٹکے مطابق کین ولیسمن پاکستان کیخلاف وارم اپ میچ میں بھی بطور بیٹر حصہ لیں گے جبکہ دوسرے وارم اپ میچ میں بھی کپتانی نہیں کریں گے۔
کیوی ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن انجری سے ریکور کر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سن کو رواں سال آئی پی ایل میں انجری ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا وارم اپ میچ آج بھارتی شہر حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے، آئی سی سی نے مذہبی تہوار کے باعث سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے اسٹیڈیم میں شائقین کی داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔