انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختام پر ڈالر سستا ہونے کے بعد بند ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278.31 روپے کی سطح پر بند ہوا۔دوسر ی جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی دیکھی گئی ہے اور 279.63 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
یاد رہے کہ آج سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر کی پروگرام کی آخری قسط موصول ہو گئی ہے جس کے بعد قومی ذخائر 9 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔