سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے بعد ن لیگ نے دوسرا بڑا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے، انہیں مشیر داخلہ بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سینئر قیادت رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ میں دیکھنا چاہتی ہے۔ نواز شریف کی منظوری کے بعد ذمہ داری دی جائے گی۔ رانا ثنااللہ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے وزراء میں ردوبدل بھی ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کیا ہے۔