آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کے سربراہ جنرل سیلسوک بے راکتوغلو نے اہم ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پیر کو ترک بری افواج کے سربراہ جنرل سیلسوک بے راکتوغلو نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سیلسوک بے راکتوغلو نے جی ایچ کیو کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی جس کے دوران پاک ترک دفاعی تعاون سمیت باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کے دوران دونوں عسکری قائدین نے پاک ترک تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
جنرل عاصم منیر نے دونوں ممالک کی افواج میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
ترک کمانڈر نے اس سے پہلے یاد گار شہداء پر حاضری بھی دی۔