چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلے کردئیے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کے احکامات پر جوڈیشل افسروں، سینئر سول ججز اور سول ججز کے تبادلے کئے گئے ہیں۔
رجسٹرار لاہورہائیکورٹ عبدالرشید عابد کی جانب سے 191 ایڈیشنل سیشن ججز ، 4 سینیئرسول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج اعجاز احمد بٹر کو او ایس ڈی کردیا گیا ہے اور انہیں سیشن کورٹ لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔