کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے آزاد کشمیر کے لیے کالی چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے غلط استعمال میں ملوث درآمد کنندگان کے خلاف 6 مقدمات درج کر لئے ۔
کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے کچھ روز قبل کراچی میں ایک گودام سے 73 کروڑ روپے مالیت کی 850 ٹن کالی پتی برآمد کی تھی۔
آزاد کشمیر کے نام پر منگوائی گئی اس کالی پتی کے لئے ٹیکس کی چھوٹ کا غلط استعمال کیا گیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ کالی چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال، بڑا فراڈ پکڑا گیا
کسٹمز انٹیلی جنس کی رپورٹ پر آزاد کشمیر حکومت نے ایک جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں کی گئی درآمدات میں 255 کروڑ روپے ٹیکس چوری کیا گیا۔
رپورٹ کی روشنی میں کسٹمز انٹیلی جنس نے ٹیکس، چوری پر مبنی مقدمات درج کر لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کی ایک اور انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ کی گئی مشترکہ کارروائی سے 255 کروڑ روپے ٹیکس چوری کی رقم وصولی میں مدد ملے گی۔