خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشتگرد فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور دہشتگرد محسن نواز شامل ہیں، مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اوردھماکاخیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقےمیں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔