سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کی مسافر بس کو روکنے کی کوشش کو ناکام بنا دیاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت موثر کارروائی کرتے ہوئے نہتے مسافروں کی جان بچائی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیاہے جبکہ دوسرا زخمی ہواہے ۔دہشتگردوں نے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر مسافر بس کو روکنے کی کوشش کی ، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز قوم کی مدد سے بلوچستان کا امن تباہ کرنے والوں کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔