سپریم کورٹ کو لکھے گئے چھ ججز کے خط کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کو بھیجی گئی متفقہ تجاویز سامنے آ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز میں شامل ہے۔ تجویز دی گئی کہ کسی قسم کی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل ہونا چاہئے۔ سول،سیشن اور ہائی کورٹ جج مداخلت رپورٹ کرنے کا پابند ہو۔
تجویز کے مطابق مداخلت کی سات روز میں رپورٹ کرنا لازم ہو، مداخلت رپورٹ نہ کرنے والا جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ٹھہرے، سول اور سیشن جج ہائیکورٹ کے انسپکشن جج کو مداخلت سے آگاہ کرے، انسپکشن جج چیف جسٹس ہائیکورٹ کے نوٹس میں مداخلت کا معاملہ لائے، ہائیکورٹ کمیٹی معاملہ انتظامی یا عدالتی طور پر دیکھنے کا حتمی فیصلہ کرے، انتظامی کمیٹی سنگینی کے پیش نظر معاملہ فل کورٹ کو بھی بھیج سکتی ہے۔ ہائیکورٹ ادارہ جاتی اتفاق کے ساتھ توہین عدالت کا اختیار استعمال کر سکے۔۔