سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ عدالت عظمٰی کے فیصلے کے منتظر مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ صرف گزشتہ ایک سال کے دوران ساڑھے 4 ہزار مقدمات کا اضافہ ہوا۔
ملک کی اعلٰی ترین عدالت بھی انصاف میں تاخیر کے دیرینہ مسئلے کا حل نہ نکال سکی، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز کا پہاڑ کھڑا ہوگیا۔۔۔ فیصلوں کے منتظرمقدمات کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت مزید اضافہ ہوگیا۔
سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ساڑھے 4 ہزار کا اضافہ صرف گزشتہ ایک سال کے دوران ہوا۔ 3 ہزار 353 اپیلیں جیلوں میں قید افراد کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔15 اپریل تک زیر التوا فوجداری مقدمات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ دستاویز کے مطابق ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف باضابطہ سماعت کے لیے منطوری کی منتظر اپیلوں کی تعداد بھی 31 ہزار سے بڑھ گئی۔