مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ نوازشریف کوسازش کےتحت نااہل کرکےن لیگ کی صدارت سےالگ کیاگیاتھا،اب جبرکی تمام رکاوٹیں دورہوچکی ہیں،نوازشریف دوبارہ مسلم لیگ ن کےصدرہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق راناثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف کودوبارہ ن لیگ کی صدارت سنبھالنےکی درخواست کردی،مریم نوازکی قیادت میں پنجاب میں ریلیف فراہم کررہےہیں،ن لیگ کاطرہ امتیازرہاہےہمیشہ ملک کوترقی دی،مسلم لیگ ن اپنے امتیاز کو برقرار رکھے گی،مسلم لیگ ن جمہوری اورسیاسی جماعت ہے، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن آگے بڑھے گی،عوام کووہی قیادت فراہم کریں گےجیسی عوام توقع رکھتےہیں۔
تنظیمی اجلاس
قبل ازیں مسلم لیگ نون پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، قرارداد میں نوازشریف کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔
قرارداد کے متن کے مطابق نوازشریف کو2017 میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا اور پارٹی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیا، آج سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں اور اللہ تعالی نے قائد نواز شریف کو سُرخرو کر دیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی بھرپورکامیابی پر پارٹی قیادت کومبارکباد دیتےہیں، پارٹی قیادت فلسطینی بچوں اور خواتین پر مظالم ختم کرانے کیلئے مزید کاوشیں کرے۔