پاکستان کرکٹ ٹیم کل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے میدان میں اتر ے گی تاہم ٹیم میں کھلاڑیوں کے انجریز کا شکار ہونے کے پیش نظر چار تبدیلیاں کیئے جانے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان اور عرفان خان نیازی انجری کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کی شرکت تو ویسے ہی مشکوک ہو گئی ہے لیکن عباس آفریدی اور ابرار احمد کو بھی آرام کروائے جانے کا امکان ہے ، ان چاروں کھلاڑیوں کی جگہ عماد وسیم، محمد عامر ، فخر زمان اور حسیب اللہ کو شامل کیئے جانے کامکان ہے ۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کل شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔