لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے عظیم الدین لکھوی کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کیخلاف درخواست منظورکرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے این اے 133 قصور سے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے عظیم الدین لکھوی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار رانا اسحاق خان کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹس جاری کیا۔
فارم 47 جاری ہوچکا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم جاری نہیں کرسکتا۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا۔