لاہور کی سیشن کورٹ نے خاتون پر تشدد کرنے اور ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملزم غلام فرید ، حافظ یاسر اور حافظ ناصر کی عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی
ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے عبوری ضمانت پر سماعت کی دوران سماعت مقدمے کے مدعی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اہلیہ کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اہلیہ کو بچوں کے سامنے تشدد کیا گیا اورملزمان کی جانب سےدھمکیاں دی جارہی ہیں،عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے۔
ملزمان کے وکلا نے موقف اختیارکیا کہ پولیس نےحقائق کےمنافی مقدمہ درج کیا، عدالت عبوری ضمانت منظورکرے،عدالت نےکاروائی کرتےہوئے تینوں ملزمان کی چارمئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی،اور تفتیشی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ملزمان کے خلاف تھانہ ہنجروال پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے