بلوچستان کے علاقے پشین میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پشین میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے۔
آپریشن کےدوران بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں قوم کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے۔